Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترے رخ کو جب اے صنم دیکھتے ہیں

اصغر نظامی

ترے رخ کو جب اے صنم دیکھتے ہیں

اصغر نظامی

MORE BYاصغر نظامی

    ترے رخ کو جب اے صنم دیکھتے ہیں

    خدا کو خدا کی قسم دیکھتے ہیں

    تمہیں دیکھتے ہوں تو دیدے ہی پھوٹیں

    بتو شان مولیٰ کو ہم دیکھتے ہیں

    گلہ غیر کا کیا عزیزوں سے اپنے

    نہ دشمن بھی دیکھے جو ہم دیکھتے ہیں

    ملا کرتے ہیں سب سے ہم جھک کے دائم

    کماں کی طرح خود میں خم دیکھتے ہیں

    زمانے نے کعبہ کلیسا میں دیکھا

    مگر اس کو اس دل میں ہم دیکھتے ہیں

    چڑھا لیتے ہیں سب تبرک سمجھ کر

    نہ وسکی نہ ٹھرا نہ رم دیکھتے ہیں

    مٹا دیتے ہیں اس کو چاقو سے اصغرؔ

    مرا نام جس جا رقم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے