ترے سانچے میں ڈھلنا چاہتا ہے
ترے سانچے میں ڈھلنا چاہتا ہے
یہ دل کروٹ بدلنا چاہتا ہے
مرا دل گھر تھا اک جذبے کا لیکن
وہ اب گھر سے نکلنا چاہتا ہے
سمندر میں بجھا کر عکس برہم
کہ اب سورج پگھلنا چاہتا ہے
مری نیندوں کو بھٹکایا ہے اس نے
وہ خوابوں سے نکلنا چاہتا ہے
امنگوں کو سمیٹے ناتواں دل
کھلونوں سے بہلنا چاہتا ہے
سجا کر خار دامن میں یہ رستہ
مرے خوں سے مہکنا چاہتا ہے
بگولوں سے ہوا روشن یہ صحرا
تری صورت میں ڈھلنا چاہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.