ترے سلوک سے ملتا نہیں کسی کا پتا
ترے سلوک سے ملتا نہیں کسی کا پتا
نہ دوستی نہ مروت نہ دشمنی کا پتا
عجیب شخص ہے کن جنگلوں سے آیا ہے
تلاش کرتا ہے شہروں میں آدمی کا پتا
جسے تلاش ہے اس کی اسے وہ خود ڈھونڈے
کوئی بتاتا نہیں ہے یہاں کسی کا پتا
وہ ایک چہرہ کہیں بھیڑ میں ہوا اوجھل
بتا رہا تھا جو مجھ کو ابھی خوشی کا پتا
ہمارے راہنماؤں کا بھی جواب نہیں
دکھا رہے ہیں پتنگوں کو روشنی کا پتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.