ترے ذکر سے فراغت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
ترے ذکر سے فراغت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
کبھی ختم یہ عبادت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
ترے در پہ سر جھکا ہے ترے در پہ سر جھکے گا
کسی اور در سے نسبت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
ترا آستاں سلامت ترے آستاں کے صدقے
مجھے آرزوئے جنت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
ترے دامن کرم سے مجھے مل گیا ہے سب کچھ
کسی چیز کی ضرورت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
تری یاد سے جو ہٹ کر شب و روز ہو رہی ہے
کبھی پوری وہ عبادت نہ ہوئی ہے نہ ہے نہ ہوگی
تجھے چاہتا رہا ہوں تجھے چاہتا رہوں گا
کسی اور سے محبت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
مری الجھنوں کا باعث مری زندگی ہے نیرؔ
مجھے الجھنوں سے فرصت نہ ہوئی نہ ہے نہ ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.