تری آنکھوں سے جب تک دیکھتا ہوں
یقیں مانو میں رب تک دیکھتا ہوں
تری آواز کو تجسیم کر کے
تو کیا جانے میں کب تک دیکھتا ہوں
جو چھوڑ آیا تھا میں تیری گلی میں
انہی آنکھوں سے اب تک دیکھتا ہوں
مرا وعدہ رہا اے جانے والے
تمہیں دیکھوں گا جب تک دیکھتا ہوں
تم آنکھوں کی تجارت کر رہے ہو
ترے نام و نسب تک دیکھتا ہوں
ترے پہلو میں خوابیدہ شرارے
مرے پتھر میں اب تک دیکھتا ہوں
چھپا کر پیار کا طوفان دل میں
سنبھل جانے کا ڈھب تک دیکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.