تری آرزو تری جستجو مجھے رات دن یہی کام ہے
تری آرزو تری جستجو مجھے رات دن یہی کام ہے
مرے دل میں تیری ہی یاد ہے مرے لب پہ تیرا ہی نام ہے
میں بھٹک رہا ہوں ادھر ادھر کبھی اس نگر کبھی اس نگر
مجھے دھڑکنوں سے پتا چلا مرے دل میں تیرا مقام ہے
تمہیں کیا بتاؤں اتا پتا مرا گردشوں سے ہے واسطہ
کہ میں ایک خانہ خراب ہوں کہیں صبح ہے کہیں شام ہے
جو نہیں ہے وقت کا ہم سفر اسے صبح و شام کی کیا خبر
ہو کسی کا وقت پہ کیا اثر بھلا وقت کس کا غلام ہے
ہوئے کیا تمہارے وہ قہقہے وہ گلے لگانا تپاک سے
وہ کھنچے کھنچے سے ہو آج کیوں نہ سلام ہے نہ پیام ہے
کوئی تجھ کو پہنچے گا کیا بھلا کوئی تیرا حیطہ کرے گا کیا
جو گمان و وہم سے دور ہے وہ مقام تیرا مقام ہے
یہ طلسم ہے نئے دور کا کوئی امتیاز کرے گا کیا
کہاں شادؔ سجدہ روا رکھیں کہاں سر جھکانا حرام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.