تری بربادیوں کا ذکر بزم دل براں تک ہے
تری بربادیوں کا ذکر بزم دل براں تک ہے
کہاں کی بات ہے اے دل مگر پہنچی کہاں تک ہے
تو کیا جانے محبت کے مزے اے ناصح ناداں
پہنچ تری نگاہوں کی فقط سود و زیاں تک ہے
ہم انساں ہیں مگر تخلیق اعلیٰ ہیں کہ اے ہمدم
ہمارے اوج کا چرچا زمیں سے آسماں تک ہے
محبت آزماتی ہے محبت کرنے والوں کو
یہ سختی اے دل بیتاب تجھ پر امتحاں تک ہے
جہاں میں ویسے تو جیتے ہیں سب لیکن جو سچ پوچھو
مزہ جینے کا دنیا میں بہار دوستاں تک ہے
کوئی جب دوست کہتا ہے تو سن لیتا ہوں اے آسیؔ
کہ اب تو دوستی اس عہد میں حسن بیاں تک ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.