تری دستار پر سب ہنس رہے ہیں
تری دستار پر سب ہنس رہے ہیں
میاں سرکار پر سب ہنس رہے ہیں
نہتھوں کے جو سر کاٹے گئے ہیں
تری تلوار پر سب ہنس رہے ہیں
میں پیدل چل کے عزت پا رہا ہوں
تمہاری کار پر سب ہنس رہے ہیں
انہیں منزل کا اندازہ نہیں ہے
مری رفتار پر سب ہنس رہے ہیں
پھنسے گی ناؤ تب روئیں گے سارے
ابھی منجدھار پر سب ہنس رہے ہیں
میں جن کی جیت کی خاطر تھا ہارا
وہ میری ہار پر سب ہنس رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.