تری دنیا میں جب تک بھی جئے ہم
تری دنیا میں جب تک بھی جئے ہم
فریب آرزو کھایا کئے ہم
اگر شرط وفا ہے بے نیازی
تو پھر اے جان محفل جی لئے ہم
پریشاں ابر کی صورت پھرے ہیں
غبار کارواں بن کر جئے ہم
الٰہی خیر ہو جذب و جنوں کی
چلے ہیں شوق کی دنیا لئے ہم
یہ تھا اعجاز چشم پر فسوں کا
ہوئے مخمور اکثر بن پئے ہم
بجھاتے ہیں چراغ آرزو وہ
جلاتے ہیں محبت کے دیے ہم
شراب ناب پینے کے لئے وہ
مگر ساقی ترسنے کے لئے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.