تری فرقت کا موسم اور تری یادوں کی رعنائی
تری فرقت کا موسم اور تری یادوں کی رعنائی
انہی سے زندگی کا کچھ ہمیں احساس ہے باقی
دلوں کے ٹوٹنے کی گر کوئی آواز ہوتی تو
عجب ہوتا اگر کوئی سماعت تاب لے آتی
بنا ہے خاک سے لیکن نہ ہو گر خاکساری تو
برابر ہے ترا ہونا نہ ہونا پیکر خاکی
زباں پہ لا کے دل کی بات میں زیر عتاب آیا
اگر چپ چاپ سہہ لیتا مری ہوتی نہ رسوائی
بہت واضح نظر آتے ہیں چہرے اس میں لوگوں کے
بنا لیتا ہوں آڑے وقت کو میں آئنہ سعدیؔ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.