تری جفا بخدا باعث گزند نہیں
تری جفا بخدا باعث گزند نہیں
مذاق عشق ترا کچھ مگر بلند نہیں
نیاز حسن کے قابل تو میں نہیں لیکن
یہ کس طرح سے کہوں میں نیاز مند نہیں
اسے خبر نہیں کیا شے ہے عشرت ابدی
جو تیرے درد محبت سے بہرہ مند نہیں
بڑا ہو کوئی تو خاطر میں ہم نہیں لاتے
جو پست ہو کے محبت میں سر بلند نہیں
نظر کے سامنے پھرتی ہے کس لئے ہر دم
وہ اک ادا جو اسے خود بھی کچھ پسند نہیں
نہیں کہ شرم و حیا وصف خاص ہے اس کا
کہ یہ حجابی و شوخی میں وہ بھی بند نہیں
ہزار کام ہیں ایسے جنہیں میں کرتا ہوں
اگرچہ دل سے مجھے ایک بھی پسند نہیں
ستانے والوں سے اپنے یہ پوچھتا ہوں جلیلؔ
تمہارے سینوں میں کیا قلب درد مند نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.