تری کامیابی مری کامیابی برابر نہیں
تری کامیابی مری کامیابی برابر نہیں
یہاں تک پہنچنے میں محنت ہے میری مقدر نہیں
خدا نے یہاں کیسے کیسوں کی جھولی میں کیا کیا دیا
ہمیں موت کے وقت بھی تیری باہیں میسر نہیں
اسے اپنی غلطی کا احساس ہوتا رہا عمر بھر
میں رخصت ہوا تھا اسے چوم کر لڑ جھگڑ کر نہیں
اجالا بنانا تو تھا پر اندھیرا مٹانا نہ تھا
نیا عشق کرنا تھا لیکن پرانا بھلا کر نہیں
اسی نام و صورت کا اک شخص اس گھر میں رہتا تو ہے
مگر ڈھونڈھتی ہو جسے تم وہ عرصے سے گھر پر نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.