تری محفل سے اٹھ کر عشق کے ماروں پہ کیا گزری
تری محفل سے اٹھ کر عشق کے ماروں پہ کیا گزری
مخالف اک جہاں تھا جانے بیچاروں پہ کیا گزری
سحر کو رخصت بیمار فرقت دیکھنے والو
کسی نے یہ بھی دیکھا رات بھر تاروں پہ کیا گزری
سنا ہے زندگی ویرانیوں نے لوٹ لی مل کر
نہ جانے زندگی کے ناز برداروں پہ کیا گزری
ہنسی آئی تو ہے بے کیف سی لیکن خدا جانے
مجھے مسرور پا کر میرے غم خواروں پہ کیا گزری
یہ زاہد ہیں انہیں کیا تجربہ اعجاز الفت کا
یہ تو جنت میں بھی پوچھیں گنہ گاروں پہ کیا گزری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.