تری نگاہ سے دل میں اتر گیا ہوں میں
تری نگاہ سے دل میں اتر گیا ہوں میں
بڑے وثوق سے یہ بات کہہ رہا ہوں میں
طلوع صبح کا منظر کبھی نہیں دیکھا
تمام رات دیے کی طرح جلا ہوں میں
مجسموں کی شعاعیں بکھیرنے والے
ترے خلوص کا مقصد سمجھ رہا ہوں میں
ہر ایک موڑ پہ پتھر لیے کھڑے ہیں لوگ
تمہارے عشق میں بدنام ہو گیا ہوں میں
طواف کوچۂ جاناں کی آرزو کر کے
نگاہ گردش دوراں میں آ گیا ہوں میں
نہ مجھ سے پوچھئے کس دل سے آج مجبوراً
اک اجنبی کی طرح آپ سے ملا ہوں میں
مری طرف سے تغافل برت کے لوگوں کو
کسی نے اتنا ہنسایا کہ رو پڑا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.