تری شکست کا حربہ تلاش کرتے ہیں
تری شکست کا حربہ تلاش کرتے ہیں
تجھے نہیں ترے جیسا تلاش کرتے ہیں
چراغ پھول شگوفہ دھنک ستارہ چاند
ہم اہل ذوق بھی کیا کیا تلاش کرتے ہیں
سنا ہے جب سے کہ خوشیوں کا اعتبار نہیں
غموں کو لمحہ بہ لمحہ تلاش کرتے ہیں
ہیں رمز عظمت تشنہ لبی سے ہم واقف
ہو پہرہ جس پہ وہ دریا تلاش کرتے ہیں
وہ جس کو دیکھ کے حس لطیف جاگ اٹھے
وہی بدن وہی چہرہ تلاش کرتے ہیں
سکوت ذات کا سناٹا اب شباب پہ ہے
ہم ایک چاہنے والا تلاش کرتے ہیں
وہی کہ سایہ تھا جس کا نہ کوئی ثانی تھا
وہ نور نور سراپا تلاش کرتے ہیں
انہیں ملی ہے وراثت میں صبر کی تہذیب
جو درد میں ہی مداوا تلاش کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.