تری طرز ستم کو ہم نے عشرت آفریں پایا
تری طرز ستم کو ہم نے عشرت آفریں پایا
جہنم زار کو بھی غیرت خلد بریں پایا
زہے قسمت جگہ پائی جو میں نے تیری محفل میں
ٹھکانہ خاک نے گو کہ سر عرش بریں پایا
ترے جلوؤں نے بخشی میری نظروں کو وہ رنگینی
ریاض دہر کی ہر چیز کو میں نے حسیں پایا
نیاز سجدۂ الفت کی قائل کیوں نہ ہو دنیا
ترے ہر نقش پائے ناز پر نقش جبیں پایا
صنم خانوں کی تصویروں میں دنیا نے بہت ڈھونڈا
شبیہ ناز کو ہم نے مصورؔ دل نشیں پایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.