Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تری یادوں میں ہی گم صم رہوں اب یہ نہیں ہوگا

اشرف رضا قادری

تری یادوں میں ہی گم صم رہوں اب یہ نہیں ہوگا

اشرف رضا قادری

MORE BYاشرف رضا قادری

    تری یادوں میں ہی گم صم رہوں اب یہ نہیں ہوگا

    ترے ہی حسن کے قصے لکھوں اب یہ نہیں ہوگا

    انا کو روند کر خودداری کو پامال کر ڈالوں

    کسی بھی حسن پر میں مر مٹوں اب یہ نہیں ہوگا

    مرے بھی منتظر ہیں عیش و آرائش زمانے میں

    ترے ہی ہجر میں مرتا رہوں اب یہ نہیں ہوگا

    وہ جس نے چھوڑ کر مجھ کو کسی کا ہاتھ تھاما تھا

    اسے اپناؤں اور اس سے ملوں اب یہ نہیں ہوگا

    بھرم جس نے محبت کا سر بازار توڑا تھا

    میں اس کے واسطے آہیں بھروں اب یہ نہیں ہوگا

    ذرا بھی قدر جس نے کی نہیں میری محبت کی

    میں اس کی یاد میں در در پھروں اب یہ نہیں ہوگا

    اے اشرفؔ جو مری دنیا سے کافی دور جا بیٹھا

    میں ایسے شخص کو اپنا کہوں اب یہ نہیں ہوگا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے