Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تشنگی اور بڑھائیں گے چلے جائیں گے

شبیر شاہد

تشنگی اور بڑھائیں گے چلے جائیں گے

شبیر شاہد

MORE BYشبیر شاہد

    تشنگی اور بڑھائیں گے چلے جائیں گے

    آپ آئے بھی تو آئیں گے چلے جائیں گے

    مہتمم ہم نے سر بزم کہاں رہنا ہے

    جب وہ اٹھ کر چلے جائیں گے چلے جائیں گے

    وقت کم ہے کہ غم زیست پس پشت کیے

    جشن غم خوار منائیں گے چلے جائیں گے

    جب بھی ہم خانہ بدوشوں سے تو اکتائے گا

    زندگی سر پہ اٹھائیں گے چلے جائیں گے

    لوگ ڈھونڈیں گے نکل کر ہمیں ان گلیوں میں

    صرف آواز لگائیں گے چلے جائیں گے

    ہم سے دیوانوں کی عادت ہے ملیں گے جب بھی

    مل کے روئیں گے رلائیں گے چلے جائیں گے

    یہ تری خام خیالی ہے کہ ہم محفل میں

    منہ اٹھائے چلے آئیں گے چلے جائیں گے

    زندگی بزم سخن ہے جسے سنتے سنتے

    اپنے حصے کا سنائیں گے چلے جائیں گے

    یہ تو سیکھا ہی نہیں آپ کی صحبت سے کہ آپ

    جب چراغوں کو بجھائیں گے چلے جائیں گے

    سرپھرے ایسے ہیں شاہدؔ کہ غرور ہستی

    تم کو مٹی میں ملائیں گے چلے جائیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے