تتلیاں پکڑنے کا مشغلہ لڑکپن کا
تتلیاں پکڑنے کا مشغلہ لڑکپن کا
رنگ اب بھی گہرا ہے تیرے میرے بچپن کا
رات کے اندھیرے میں کچھ پتہ نہیں چلتا
جانے کون چنتا ہے شور دل کی دھڑکن کا
رات کی خموشی میں مجھ سے بات کرتا ہے
میرے دکھ کا ساتھی ہے پھول تیرے آنگن کا
یار اس جزیرے پر جانے کون رہتا ہے
دن ڈھلے جو چھیڑے ہے راگ میرے جیون کا
اس طرف کا منظر بھی منتظر تھا آنکھوں کا
ٹوٹنا ضروری تھا زندگی کے درپن کا
- کتاب : دل پرندہ ہے (Pg. 64)
- Author : شکیل اعظمی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.