تتلیوں سی خوب صورت زعفرانی لڑکیاں
تتلیوں سی خوب صورت زعفرانی لڑکیاں
یاد آتی ہیں وہ کالج کی پرانی لڑکیاں
دل یہ کہتا ہے کہ میں اپنی ہی آنکھیں چوم لوں
میں نے دیکھی ہیں زمیں پر آسمانی لڑکیاں
کیا بتاؤں آپ کو وہ کیا زمانہ تھا کہ جب
یاد رکھتی تھیں مری غزلیں زبانی لڑکیاں
ہائے کیا دن تھے کہ جب بھی پیاس لگتی تھی ہمیں
اپنی بوٹل سے پلا دیتی تھیں پانی لڑکیاں
کچھ دنوں کے واسطے آ کر بیاض عشق میں
چھوڑ جاتی ہیں نئی سی اک کہانی لڑکیاں
گھر سے نکلے تھے ہم اس درجہ شرافت اوڑھ کر
شرم سے ہونے لگی تھیں پانی پانی لڑکیاں
جب وفا کا اور حیا کا ذکر آتا ہے کبھی
ذہن میں آتی ہیں بس ہندوستانی لڑکیاں
کیا سبب ہے آج تک کیوں ہو اکیلے التمشؔ
مر گئیں کیا خوب صورت خاندانی لڑکیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.