Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تو کیا گر وہ دلوں میں فاصلوں کو چھوڑ جاتے ہیں

حسن راقم

تو کیا گر وہ دلوں میں فاصلوں کو چھوڑ جاتے ہیں

حسن راقم

MORE BYحسن راقم

    تو کیا گر وہ دلوں میں فاصلوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    سبھی گاہک ہی ٹوٹے آئنوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    ہمارے کہنے پہ اس جنگ میں کچھ بھی نہیں رکتا

    تمہارے کہنے پہ دشمن صفوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    مجھے پت جھڑ کے موسم نے سکھایا ہجر کا مطلب

    کہ کیسے سوکھے پتے ٹہنیوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    نئے شہروں میں بچوں کے لیے گھر لیتے ہیں ماں باپ

    وہی بچہ بڑے ہو کر گھروں کو چھوڑ جاتے ہیں

    کھلونے پانے کی ناکام حسرت سے بھرے بچہ

    چلے جاتے ہیں میلوں سے دلوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    پرانی یادوں کے باغیچے کو جب یاد کرتے ہیں

    وہ کانٹے بین لیتے ہیں گلوں کو چھوڑ جاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے