تو کیا اک ہمارے لیے ہی محبت نیا تجربہ ہے
تو کیا اک ہمارے لیے ہی محبت نیا تجربہ ہے
جسے پوچھیے وہ کہے گا کہ جی ہاں بڑا تجربہ ہے
سمجھ میں نہ آئے تو میری خموشی کو دل پر نہ لینا
کہ یہ عقل والوں کی دانست سے ماورا تجربہ ہے
کٹھن تو بہت ہے مگر دل کے رشتوں کو آزاد چھوڑو
توقع نہ باندھو کہ یہ اک اذیت بھرا تجربہ ہے
مگر ہم مصر تھے کہ ہم نے کتابیں بہت پڑھ رکھی ہیں
بڑوں نے کہا بھی کہ دیکھو میاں تجربہ تجربہ ہے
وہ اپنی جگہ خوش گماں تھی کہ دائم ہے پہلی محبت
میں اپنے تئیں مطمئن تھا کہ یہ دوسرا تجربہ ہے
کسی اور کے تجربے سے کوئی فائدہ کیا اٹھائیں
محبت میں ہر تجربہ ہی الگ طرح کا تجربہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.