تو اس پہ اور ہمیں شدتوں سے پیار آیا
تو اس پہ اور ہمیں شدتوں سے پیار آیا
ہمارے پاس وہ جب ہو کے بے قرار آیا
وہ جن کو میں نے سکھایا تھا ہنستے رہنے کا فن
انہی کی بزم سے میں آج اشک بار آیا
کسی کو چھوتے ہوئے تھا مجھے کسی کا خیال
میں آج نقش کسی کا کہیں اتار آیا
تمہاری یاد ہی آئی زیادہ تر ہم کو
تمہارا ذکر تو ورنہ بس ایک بار آیا
میں جانتا بھی تھا کوئی نہیں سنے گا مری
کسی کو وقت ضرورت مگر پکار آیا
کبھی ہمیں نے نہیں کی نگاہ اس کی طرف
ہماری راہ میں وہ تو ہزار بار آیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.