تجھ کو اپنا یہاں بنائے کون
تجھ کو اپنا یہاں بنائے کون
اور محبت میں آزمائے کون
ہر طرف نفرتوں کی آندھی ہے
پیار کے دیپ اب جلائے کون
اب کھلونے بھی ہو گئے مہنگے
میرے بچوں کو یہ بتائے کون
کوئی اپنا نظر نہیں آتا
پاس اپنے مجھے بلائے کون
اب خوشی کا نہیں ہے نام و نشاں
دل میں ہو غم تو مسکرائے کون
شہر میں ہر طرف ہے خاموشی
حال دل اپنا اب سنائے کون
کوئی اپنا نہیں یہاں مہتابؔ
بات بگڑی ہوئی بنائے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.