تجھ کو چھوا تو غالیہ سائی نہیں گئی
تجھ کو چھوا تو غالیہ سائی نہیں گئی
ہاتھوں سے بوئے نافہ کشائی نہیں گئی
اب زندگی نے راہ میں مخمل بچھا دئے
لیکن ہماری آبلہ پائی نہیں گئی
تجھ سے بچھڑ کے ہم کو زمانہ ہوا مگر
لہجے سے اب بھی نوحہ سرائی نہیں گئی
تجھ کو گنوا کے لوٹے تھے اک شام گھر کو ہم
اب تک وہ شام ہم سے بھلائی نہیں گئی
پھر ہم نے تیرے بعد بھی اک عمر کاٹ لی
پہلے پہل تو شام بتائی نہیں گئی
اپنا بھی عشق مثنوی سحر البیان ہے
لیکن یہ داستان سنائی نہیں گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.