تجھ کو دیکھے تو ہاں نکلتا ہے
تجھ کو دیکھے تو ہاں نکلتا ہے
دن بھی ورنہ کہاں نکلتا ہے
پیاس جب ایڑیاں رگڑتی ہے
ایک چشمہ وہاں نکلتا ہے
شام ڈھلتے ہی دل سے یادوں کا
ہلکا ہلکا دھواں نکلتا ہے
آزمانے کے بعد دنیا میں
ہر تعلق گماں نکلتا ہے
تھامتی ہوں اگر زمیں کو میں
ہاتھ سے آسماں نکلتا ہے
جانے کیوں ایک سر پھرا کردار
چھوڑ کر داستاں نکلتا ہے
دیکھ کر ان کو بزم میں عنبرؔ
ہاتھ سے دل یہاں نکلتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.