تجھ کو دل میں بسا لیا میں نے
اپنا ساتھی بنا لیا میں نے
تیری یادوں کا دل کی دنیا میں
ایک میلہ سجا لیا میں نے
تجھ کو دعویٰ تھا دل نوازی کا
تجھ کو بھی آزما لیا میں نے
خود بھی حیراں ہوں کس طرح آخر
یہ تعلق نبھا لیا میں نے
وہ مری دسترس سے باہر ہے
جس کو مقصد بنا لیا میں نے
در پہ سورج کے دستکیں دے کر
ہاتھ اپنا جلا لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.