تجھ کو ہے مجھ سے پیار کبھی اعتراف کر
تجھ کو ہے مجھ سے پیار کبھی اعتراف کر
یا کون ہے پسند یہ تصویر صاف کر
میرے قریب آ کے گلے لگ جا میری جان
کچھ اور تیرے من میں ہے تو انحراف کر
کیوں اک ذرا سی بات پہ ناراض مجھ سے ہے
میں نے خطا قبول کی تو اب معاف کر
تیرے غموں کو رات کا بستر بنا لوں میں
میری خوشی کو لے کے انہیں تو لحاف کر
چلنا ہے زندگی کے سفر میں تو ساتھ چل
چلنا ہے کتنی دور تلک انکشاف کر
امید ہر کسی سے لگانا فضول ہے
تو جس کو چاہتا ہے اسی کا طواف کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.