تجھ کو ہر موڑ پہ ہم لوگ دکھائی دیں گے
تجھ کو ہر موڑ پہ ہم لوگ دکھائی دیں گے
مانگ کے دیکھ تجھے آج خدائی دیں گے
چند لمحوں کے لیے خود کو تو اب سونپ ہی دے
تجھ کو ہر سوچ میں ہم آج سجھائی دیں گے
اتنا آساں نہیں یہ ہاتھ جھٹک کر جانا
صور پر بھی تجھے ہم ہی تو سنائی دیں گے
تو اب اس روح سے سنجوگ کا جوکھم سہہ لے
تجھ کو مدفون خزانوں کی رسائی دیں گے
سوچتے ہیں کہ بری خود کو کرو گے کیسے
ہم نہ بولیں گے مگر درد سنائی دیں گے
قتل کر دو گے سر راہ تو شاہدؔ پھر بھی
بے گناہی کی تمہاری ہی صفائی دیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.