تجھ کو اتنا بتانے آیا ہوں
تیری قسمت کا میں ستارہ ہوں
اک نظر مجھ کو غور سے دیکھو
کیسی خواہش ہوں کیا تمنا ہوں
میرا ہر نقش ہے بقا تیری
تیری پہچان تیرا چہرہ ہوں
مجھ میں آباد ایک دنیا ہے
دیکھنے کو مگر میں تنہا ہوں
صورت دیپ ایک مدت سے
رات کی تیرگی میں جلتا ہوں
پھیلنے لگتا ہوں میں اور نقاشؔ
خود میں میں جس قدر سمٹتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.