تجھ کو جینا ہوا پر خطر زندگی
جان لے گی تری رہ گزر زندگی
بند ہونے کو آنکھیں یہ بیتاب ہیں
کر دے قصہ ذرا مختصر زندگی
وقت کی آندھیوں میں کہیں گر گیا
وہ جو آنگن میں تھا اک شجر زندگی
آنکھ ہو گویا جیسے سمندر کوئی
اشک ہوں گویا لعل و گہر زندگی
جستجو زیست کی لے کے جاتی رہی
ہر کسی کو یہاں در بدر زندگی
لاکھ تم سے اگرچہ وہ دعوے کرے
حسن ہوتا نہیں معتبر زندگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.