تجھ کو سوچوں تو ترے جسم کی خوشبو آئے
تجھ کو سوچوں تو ترے جسم کی خوشبو آئے
میری غزلوں میں علامت کی طرح تو آئے
میں تجھے چھیڑ کے خاموش رہوں سب بولیں
باتوں باتوں میں کوئی ایسا بھی پہلو آئے
قرض ہے مجھ پہ بہت رات کی تنہائی کا
میرے کمرے میں کوئی چاند نہ جگنو آئے
لگ کے سوئی ہے کوئی رات مرے سینے سے
صبح ہو جائے کہ جذبات پہ قابو آئے
چاہتا ہوں کہ مری پیاس کا ماتم یوں ہو
پھر نہ اس دشت میں مجھ سا کوئی آہو آئے
اس کا پیکر کئی قسطوں میں چھپے ناول سا
کبھی چہرہ کبھی آنکھیں کبھی گیسو آئے
پھر مجھے وزن کیا جائے شہادت کے لئے
پھر عدالت میں کوئی لے کے ترازو آئے
اب کے موسم میں یہ دیوار بھی گر جائے شکیلؔ
اس طرح جسم کی بنیاد میں آنسو آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.