تجھ پر فدا ہیں ہم تری تصویر دیکھ کر
تجھ پر فدا ہیں ہم تری تصویر دیکھ کر
ہم خوش ہیں اپنی اچھی یہ تقدیر دیکھ کر
دیکھا ہے تم نے مسکرا کے پھر صنم ہمیں
ہم ہوش میں نہیں ہیں یہ تاثیر دیکھ کر
وادی حسین ہے بڑی دیکھی ہے جس نے بھی
گاتا ہے نغمے دل مرا کشمیر دیکھ کر
رب نے کہا ہے کیا ہمیں معلوم پھر ہوا
سمجھا ہے ہم نے دین کو تفسیر دیکھ کر
پائی ہے اس نے اپنی خوشی یہ پتہ چلا
چہرے پہ اس کے چمکی وہ تنویر دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.