تجھ پہ قرباں ہو جو سو بار کہاں سے لاؤں
تجھ پہ قرباں ہو جو سو بار کہاں سے لاؤں
اب وہ دل اے نگہ یار کہاں سے لاؤں
سر ہے اپنوں ہی کے الطاف و عنایات سے خم
طبع منت کش اغیار کہاں سے لاؤں
سنگ و آہن کو بھی پگھلا دے حرارت جن کی
وہ سلگتے ہوئے افکار کہاں سے لاؤں
ذہن افسردہ دل افگار پریشاں خاطر
میں گل افشانیٔ گفتار کہاں سے لاؤں
جب ہے مجھ سے مرا سایہ بھی گریزاں اطہرؔ
پھر کوئی ہمدم و غم خوار کہاں سے لاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.