تجھ سے اے حیلہ ساز کیا کہنا
تجھ سے اے حیلہ ساز کیا کہنا
میں کہوں دل کا راز کیا کہنا
میری قسمت میں لکھ دیا ان کو
تیرا اے کار ساز کیا کہنا
جو مزے ہم نے پائے فرقت میں
ان کا بندہ نواز کیا کہنا
شیخ صاحب نے میکدہ چھوڑا
اب بنے پاکباز کیا کہنا
درگزر کر کے سب خطاؤں کو
پھر کیا سرفراز کیا کہنا
کاش دنیا مری بنا دو تم
پھر تو بندہ نواز کیا کہنا
مجھ کو مدہوش کر دیا تو نے
نگہ نیم باز کیا کہنا
مجھ کو بخشا ہے ایک نکتے میں
تیرا نکتہ نواز کیا کہنا
دل پہ جو کچھ رفیقؔ کے گزری
اس کا اے دل نواز کیا کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.