تجھ سے جب سے ہوا ہے پیار مجھے
تجھ سے جب سے ہوا ہے پیار مجھے
نہ سکوں ہے نہ ہے قرار مجھے
سب یہ کہتے ہیں تو نہ آئے گا
ہے ترا اب بھی انتظار مجھے
مجھ کو اپنا اگر سمجھتا ہے
نام لے کر کبھی پکار مجھے
تو کبھی جان سے بھی پیارا تھا
اب نہیں تجھ پہ اعتبار مجھے
میں نہ آؤں گا تیرے دھوکے میں
یوں نہ شیشے میں تو اتار مجھے
جس کو پالا تھا ناز سے احمدؔ
وہ سمجھنے لگا ہے بار مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.