تجھ سے ناطہ توڑ لیں گے اور بڑا روئیں گے ہم
تجھ سے ناطہ توڑ لیں گے اور بڑا روئیں گے ہم
دل کو ہلکا یوں کریں گے بارہا روئیں گے ہم
آہٹوں اور دستکوں پر کان ہیں رکھے ہوئے
کب سے تیرے منتظر ہیں آ بھی جا روئیں گے ہم
سوکھ ہی جائے گا دریا ہم اگر ہنستے رہے
اس کی خاطر جتنا ہم سے بن پڑا روئیں گے ہم
تیری یادوں کی ہو آمد اور دل میں کچھ نہ ہو
مسکرائیں گے خوشی میں مبتلا روئیں گے ہم
غم خرابے تیرگی آنسو خلا آشفتگی
اور بھی کچھ ہو اگر تو وہ بھی لا روئیں گے ہم
ایک منظر سوچ کر جس کو یہ سارے رو پڑیں
حضرت ایوبؔ کا قصہ سنا روئیں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.