تجھ سے پہلے تو کوئی اور خدا تھا لیکن
تجھ سے پہلے تو کوئی اور خدا تھا لیکن
پھر وہ مجذوب سر راہ ملا تھا لیکن
راہ بہتر نہیں ہے تیرے لیے یہ مری جان
تجھ سے پہلے بھی کئی بار کہا تھا لیکن
سہل کب ہوتا ہے مر مٹنا کسی کی خاطر
سر بکف میں تو جنوں بن کے لڑا تھا لیکن
تو نے اس وقت تلطف نہ کیا مجھ پر کیوں
میں صدا بن کے وفا بول رہا تھا لیکن
چارہ سازی میں تصرف سے چلیں تو بہتر
میں ترے سر پہ فلک بن کے اٹھا تھا لیکن
کیا بتاؤں گا جو پوچھیں گے زمانے والے
دل شکن تو ہوا کیوں مجھ سے خفا تھا لیکن
فرط الفت میں ترے پا کی قسم ہے علویؔ
میں تری رہ میں دیا بن کے جلا تھا لیکن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.