تجھ سے قریب تر تری تنہائیوں میں ہوں
تجھ سے قریب تر تری تنہائیوں میں ہوں
دھڑکن ہوں تیرے قلب کی گہرائیوں میں ہوں
دکھ ہے کہ تیری ذات میں شامل تھا میں کبھی
اور آج تیرے جسم کی پرچھائیوں میں ہوں
خودبیں نہ بن بغور ذرا آئنہ تو دیکھ
میں بھی تو تیرے حسن کی رعنائیوں میں ہوں
لٹکا ہوں میں صلیب پہ ہر عہد کی طرح
اس جرم پر کہ وقت کی سچائیوں میں ہوں
جب سے گرا ہوں اس کی نگاہوں سے اے ظفرؔ
ہر بزم میں حقیر ہوں رسوائیوں میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.