تجھ سے تدبیر و عمل کتبۂ تقدیر نہ دیکھ
تجھ سے تدبیر و عمل کتبۂ تقدیر نہ دیکھ
خواب سرمایہ ترا خواب کی تعبیر نہ دیکھ
دیکھ کس فرد کے دل میں ہے سیاہی کتنی
کس کے چہرے پہ ہے بکھری ہوئی تنویر نہ دیکھ
ہر مصور کا غم دل ہے طلب گار نظر
ایک تاجر کی طرح خاکہ و تصویر نہ دیکھ
آج بھی جنگ کے بادل ہیں جہاں پر چھائے
عہد ناموں سے عیاں امن کی تحریر نہ دیکھ
آتش قلب سے تیشے ہوئے اشعار ندیمؔ
ہم نشیں ان میں کبھی برف کی تاثیر نہ دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.