تجھ سے وابستہ ہوں ناشاد نہیں ہو سکتا
تجھ سے وابستہ ہوں ناشاد نہیں ہو سکتا
تیرے ہوتے ہوئے برباد نہیں ہو سکتا
سرخ روئی مرے حصہ میں جنوں سے آئی
اب کوئی دوسرا فرہاد نہیں ہو سکتا
پر کترتا ہے نہ زنداں کی سزا دیتا ہے
قید میں جس کی ہوں صیاد نہیں ہو سکتا
پچھلے اسباق جو ازبر تھے انہیں بھول گیا
اب نیا کوئی سبق یاد نہیں ہو سکتا
یہی بہتر ہے کہ بجھ جائے سر شام چراغ
دل ناشاد اگر شاد نہیں ہو سکتا
یہ مکاں اس کا ہی ہے کون و مکاں جس کے ہیں
کیا خرابہ کبھی آباد نہیں ہو سکتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.