تجھ سے ظالم کو اپنا یار کیا
تجھ سے ظالم کو اپنا یار کیا
ہم نے کیا جبر اختیار کیا
مثل سیماب بے قرار رہے
ایک جا ہم نے کب قرار کیا
آنکھیں پتھرا گئیں اے سنگیں دل
یاں تلک تیرا انتظار کیا
تو جو کہتا ہے جلد آؤں گا
میں نے کیا تیرا اعتبار کیا
جیب تو کیا ہے ناصحو ہم نے
چاک سینے کو غنچہ وار کیا
نظر آئے قیاس سے باہر
دل کے زخموں کو جب شمار کیا
آتش عشق نے بہ رنگ سپند
دانۂ دل کو بے قرار کیا
تو وفا سے نہ در گزر ؔجوشش
اس نے گو جور اختیار کیا
- Deewan-e-Joshish(Rekhta Website)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.