تجھے دیکھیں نہ کیوں آشفتگی سے
تجھے ہم سوچتے ہیں بے خودی سے
ہوئی پامال نہ لفظوں کی حرمت
نظر سب کہہ گئی ہے سادگی سے
محبت کی عجب ہے کیمیائی
سکوں پاتا ہے دل تشنہ لبی سے
نہ سل تو چاک دل میرے رفوگر
چھپا لیں گے اسے تیرہ شبی سے
یہ ہے اعجاز تیرا اے محبت
نہیں شکوہ ہمیں اب زندگی سے
ترے آنے سے ٹوٹے سارے رشتے
خلش سے کرب سے آزردگی سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.