تجھے خبر نہیں ہم پر دباؤ ڈالے گئے
تجھے خبر نہیں ہم پر دباؤ ڈالے گئے
کہ تیرے شہر سے نکلے نہیں نکالے گئے
ہوئے ہیں رسوا ہی لیکن بہت مزہ آیا
زباں زباں تری بستی میں ہم اچھالے گئے
ابھی ابھی یہاں بانٹی گئی ہے راحت جاں
ابھی ابھی یہاں سینوں سے دل نکالے گئے
ابھی ابھی تو تری جستجو کو ترک کیا
ابھی ابھی تو مری ایڑیوں کے چھالے گئے
ابھی ابھی تو قیامت سے آشنا ہوئے ہم
ابھی ابھی تو کوئے یار سے نکالے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.