تجھے کھو کر محبت کو زیادہ کر لیا میں نے
تجھے کھو کر محبت کو زیادہ کر لیا میں نے
یہ کس حیرت میں آئینہ کشادہ کر لیا میں نے
مجھے پیچیدہ جذبوں کی کہانی نظم کرنا تھی
سو جتنا ہو سکا اسلوب سادہ کر لیا میں نے
محبت کا سنا تھا ذات کی تکمیل کرتی ہے
مگر اس آرزو میں خود کو آدھا کر لیا میں نے
شکست خواب پر ہی خواب کی بنیاد رکھنا تھی
در امکان پھر سے ایستادہ کر لیا میں نے
نئی رت میں محبت کا اعادہ چاہتا تھا وہ
پرانے تجربے سے استفادہ کر لیا میں نے
سر ساحل مجھے پیچھے سے اب آواز مت دینا
یہاں سے پار جانے کا ارادہ کر لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.