تجھے میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا
تجھے میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا
تو ہر شے میں ہے یہ سوچا نہیں تھا
جہاں میں ڈھونڈھتا پھرتا رہا میں
تو میرے دل میں تھا سمجھا نہیں تھا
جب آیا ہوش مجھ کو یا الٰہی
نظر کے سامنے جلوہ نہیں تھا
تصور میں تجھے دیکھا تھا میں نے
حقیقت ہے کوئی سپنا نہیں تھا
عجب سی بے خودی رمنؔ پہ چھائی
ترا جلوہ ابھی دیکھا نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.