تجھے مجھ سے محبت ہے نہیں تو
تجھے مجھ سے محبت ہے نہیں تو
تو کیا پھر یہ رفاقت ہے نہیں تو
جھکاتی کیوں ہو نظریں دیکھ کر تم
مری صورت سے وحشت ہے نہیں تو
فقط اشعار لکھنا گنگنانا
یہ سب اس سے شکایت ہے نہیں تو
حسیں چہرہ غزل آنکھیں ہیں اس کی
تو کیا وہ خوبصورت ہے نہیں تو
دل بیزار کو یادوں سے اس کی
جدا کرنے کی نیت ہے نہیں تو
ہے کیا غم پھر اگر ملتا نہیں وہ
تجھے ملنے کی ہمت ہے نہیں تو
تو غزلیں لکھ رہا ہے جس پہ رومیؔ
اسے بھی تجھ سے الفت ہے نہیں تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.