تجھے رب کہے کوئی وہگرو تو کہیں خدا کہیں رام ہے
تجھے رب کہے کوئی وہگرو تو کہیں خدا کہیں رام ہے
یہ ہیں ایک نام کی برکتیں ہمیں نام لینے سے کام ہے
تری معرفت کی شراب میں وہ سرور و کیف دوام ہے
مئے تلخ میں بھلا کیا مزہ مئے تلخ پینا حرام ہے
ہے حرام کیا تو حلال کیا یہ ہمارے دل پہ ہے منحصر
جسے چاہے دل تو حلال ہے جو نہ چاہے دل تو حرام ہے
مرے دل میں تیری ہی یاد ہے تو بسا ہوا ہے خیال میں
ہے زباں پہ تیری ہی گفتگو مرے لب پہ تیرا ہی نام ہے
وہ کسی بھی قوم کا بھائی ہو کرو کوششیں کہ بھلائی ہو
کسی بات پہ نہ لڑائی ہو یہی انبیا کا پیام ہے
تری بارگاہ نیاز میں پئے سجدہ سینکڑوں سر جھکیں
تو رحیم ہے تو کریم ہے تو ہی سب کا پیش امام ہے
وہ فقیر ہو کہ امیر ہو کہ ہو بادشاہ مرے خدا
ہو کسی کا کوئی بھی مرتبہ یہاں جو ہے تیرا غلام ہے
وہ کریم ہے وہ رحیم ہے وہ فہیم ہے وہی کبریا
بس اسی کی شان عظیم ہے بس اسی کا عالی مقام ہے
اے نحیفؔ تجھ کو میں کیا کہوں تجھے دل سے کیسے بھلا سکوں
تری سیدھی سادی سی گفتگو ترا سیدھا سادا کلام ہے
- کتاب : Awaz-e-vatan (Pg. 25)
- Author : Julious Naheef Dehlvi
- مطبع : Mahnama Shan-e-Hind (1987)
- اشاعت : 1987
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.