طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا
طلوع صبح ہے نظریں اٹھا کے دیکھ ذرا
شکست ظلمت شب مسکرا کے دیکھ ذرا
غم بہار و غم یار ہی نہیں سب کچھ
غم جہاں سے بھی دل کو لگا کے دیکھ ذرا
بہار کون سی سوغات لے کے آئی ہے
ہمارے زخم تمنا تو آ کے دیکھ ذرا
ہر ایک سمت سے اک آفتاب ابھرے گا
چراغ دیر و حرم تو بجھا کے دیکھ ذرا
وجود عشق کی تاریخ کا پتہ تو چلے
ورق الٹ کے تو ارض و سما کے دیکھ ذرا
ملے تو تو ہی ملے اور کچھ قبول نہیں
جہاں میں حوصلے اہل وفا کے دیکھ ذرا
تری نظر سے ہے رشتہ مرے گریباں کا
کدھر ہے میری طرف مسکرا کے دیکھ ذرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.