تم ایسے پودوں نے بڑھ کر شجر نہیں ہونا
تم ایسے پودوں نے بڑھ کر شجر نہیں ہونا
تمہارے سائے سے ہٹنا مگر نہیں ہونا
زمین و آسماں کے اپنے اپنے مسئلے ہیں
کسی طرف سے بھی تم بے خبر نہیں ہونا
سفر سے پہلے کا کچھ وقت ان غموں کے نام
جنہوں نے شامل رخت سفر نہیں ہونا
یہاں سے آگے کہیں اک جہان اور ہے اور
معاملہ جو ادھر ہے ادھر نہیں ہونا
ابھی سے باہمی اشکال دور کر لیجے
کبھی بھی ایسی دراڑوں نے در نہیں ہونا
الگ ہیں اچھے برے واضح طور پر یعنی
پھر اس جگہ سے ہمارا گزر نہیں ہونا
خلا و وقت کی ساتوں جہات میں حارثؔ
وہ ایک لمحہ کسی سے بسر نہیں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.